کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں سینئر سیاست دان، سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی میں نہیں رہنے دیا جائے گا،اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں، نہ انہیں پی ٹی آئی سے کچھ چاہئے۔پارٹی فنڈ میں خورد برد کرکے پارٹی رہنماؤں کے گھر چلتے ہیں۔پی ٹی آئی کا پارٹی گراف گر گیا ہے ،ایوان میں ترمیم کے وقت پی ٹی آئی والے سمجھوتے کے تحت باہر چلے جاتے ہیں،سینئر صحافی و تجزیہ کار، انصار عباسی نےکہا کہ پی ٹی آئی کو کوئی ایک پالیسی اپنانا ہوگی۔کیا وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑائی جاری رکھنا چاہتے ہیں یا وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں،میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کو تین خطوط لکھنے اور صاف جواب ملنے کے بعدایک بار پھر تحریک انصاف کی جانب سے پس پردہ رابطوں کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔سینئر سیاست دان، سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔ میری کوئی پارٹی نہیں ہے۔شیر افضل مروت آزاد سیاست کرتے ہیں ،ان کی قدر کرتا ہوں وہ مخلص آدمی ہیں۔ میں پی ٹی آئی میں واپس نہیں جانا چاہتا۔ فواد چوہدری پی ٹی آئی میں واپس جانا چاہتے ہیں تو ان کی مدد کروں گا۔علیمہ خان کی چیٹ کے پی میں لوٹ مار کا بتار ہی ہے۔عید کے بعد نہ دھرنا ہوگا نہ گرینڈ الائنس، کہانی یونہی چلتی رہے گی۔