کراچی( افضل ندیم ڈوگر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بدھ کو شدید بارش اور موسمی خرابی کی وجہ سے 2 پروازیں لینڈ نہ کرسکیں جبکہ 3 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ملک بھر کی مجموعی طور پر 32 پروازوں کی امد روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام اباد سے کوئٹہ پہنچی پرواز پی کے 325 اور لاہور سے کوئٹہ پہنچی پرواز ای آر 542 لینڈ نہ کر سکیں، دونوں پروازوں کو اسلام آباد لینڈ کرایا گیا۔ کراچی کوئٹہ کی پروازیں پی کے 310، 311 اسلام آباد کوئٹہ کی پرواز پی کے 326 منسوخ کی گئیں۔