• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا، چین، ترکی سمیت 14 ملکوں کے مزید 43 مسافر کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ

جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی—فائل فوٹو
جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی—فائل فوٹو

کینیڈا، چین، ترکی، انڈونیشیا سمیت 14 ملکوں کے مزید 43 مسافروں کو کراچی ایئر پورٹ پر مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق کینیڈا کے امیگرینٹ ویزے کے ایک مسافر کو متعلقہ دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔

ترکی کے ورک ویزے کے 6، چینی ورک ویزے کے 2، سعودی ورک ویزے کے 2 مسافر پروازوں سے اتارے گئے۔

عمرہ ویزے پر سعودیہ جانے والے 13 مسافروں کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے رقم کم ہونے پر آف لوڈ کیا گیا، جن میں 2 بلیک لسٹ بھی شامل ہیں۔

فلپائن، آذربائیجان، اردن، انڈونیشیا، ملائشیا، یوگنڈا، ساؤتھ افریقا، بحرین، تھائی لینڈ اور نیپال کے وزٹ اور ٹورسٹ ویزے کے 20 مسافروں کو پروازوں سے اتارا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید