راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے ) پنجاب حکومت کی طرف سے عوام کوان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کے اقدامات اوربورڈ آف ریونیو کے احکامات کے باوجود محکمہ مال کی کمپیوٹرائزیشن شہریوں کیلئے عذاب بن چکی ہے۔ایک طرف حکومت نے لینڈ ریکارڈ کو محفوظ بنانے اور شہروں کی ڈیجیٹل پلاننگ شروع کررکھی ہے۔لیکن انتظامی طو پر حکومتی اقدامات کےفوائد عوام تک پہنچانے میں رکاوٹیں موجود ہیں ۔