اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ٹیوبب ویل اور 300یونٹ تک کے بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ،وفاقی وزیر پاور اویس لغاری کا زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم اقدام، ماہانہ فیول کی مد میں ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کوبھی ملے گا ،جون 2015سے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا جبکہ دسمبر 2010سے زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی پاور ڈویژن نے نیپرا کو اس متعلق خط لکھ دیا ہے۔ فیول کاسٹ میں کمی کو زرعی ٹیوب ویل اور یونٹ 300تک یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو دینے سے انکے ماہانہ بلوں میں مزید کمی آئے گی۔