• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NFC کے بارے میں خیبرپختونخوا کے خدشات کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر خزانہ

پشاور(ایجنسیاں)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہناہے کہ این ایف سی کے بارے میں خیبر پختونخوا کے خدشات کا جائزہ لیا جائے گا‘ حکومت پائیدار اور جامع معاشی ترقی کیلئے کوشاں ہے جو پوری قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پشاور میں مشیرخزانہ خیبرپختونخوامزمل اسلم سے ملاقات میں گفتگو اورکوسرحد چیمبر کے اجلاس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر مملکت خزانہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےگورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی ۔ملاقات میں صوبہ کو درپیش مالی مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ،گورنر خیبرپختونخوا نے وفاق کیجانب سےصوبہ کو این ایف سی ایوارڈ فنڈز اور ضم اضلاع کیلئے ترقیاتی فنڈز کے اجراء کا معاملہ بھی اٹھایا ،ملاقات میں ضم اضلاع میں ٹیکسوں کے نفاذ پر بزنس کمیونٹی اور قبائلی عوام کے تحفظات و خدشات پر بھی گفتگو کی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید