کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ26 ویں ترمیم منظور کرواکے جمہوریت کمزور نہیں کی مثبت کردار ادا کیا۔ترمیم کمپرومائزڈ شکل میں منظور ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے ذریعے سیاسی انتقام ختم کیا مگر بانی پی ٹی آئی نے دوبارہ شروع کیا۔کیا بلاول بھٹو کے بیان میں وزن ہے؟ پہلا سوال کیا بلاول بھٹو کے بیان میں وزن ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کارعمر چیمہ نے کہا کہ عمران خان امپائر کو دوبارہ سے کھیل میں لے کر آئے، تجزیہ کارشہزاد اقبال نے کہا کہ جتنے بھی فیصلے جمہوریت کے ستونوں کو کمزور کرنے کے لئے ہوئے اس میں پیپلز پارٹی کا رول ہے۔ تجزیہ کارریما عمرنے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کچھ چیزیں بہتر ہیں ۔پیپلز پارٹی کا کچھ چیزوں میں رول بہت مایوس کن بھی رہا ہے۔ تجزیہ کارشہزاد اقبال نے کہا کہ میں بلاول بھٹو کی بات سے اتفاق نہیں کرتا۔جتنے بھی فیصلے جمہوریت کے ستونوں کو کمزور کرنے کے لئے ہوئے اس میں پیپلز پارٹی کا رول ہے۔