اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) بنانے میں ناکام رہی ہے اور آئندہ سالانہ بجٹ کی تیاری کر رہی ہے۔ ساتویں این ایف سی ایوارڈ پر 2009میں دستخط ہوئے اور 2010 میں نافذ ہوا۔ 15 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور نئے این ایف سی ایوارڈ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ رضا ربانی نے کہا کہ بجٹ 2025-2026 میں نوٹیفکیشن کے ذریعے ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں توسیع قابل قبول نہیں ہوگی۔ صوبوں کو چاہیے کہ وہ شق (3)، آرٹیکل 154، آئین پاکستان، 1973 کو نافذ کریں، اور وزیر اعظم سے مطالبہ کریں کہ وہ اس غیر معمولی معاملے پر غور کرنے کے لئے سی سی آئی کا اجلاس بلائیں۔