پشاور(جنگ نیوز) عالم دین وادبی و سماجی شخصیت مولانا قاضی فتح الباری رستمی کے زیر صدارت ادارہ فتح العلوم میں تعزیتی اجلاس ہواجس میں جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خود کش حملے میں مولانا حامد الحق حقانی سمیت سات افراد کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی گئی۔