پشاور (جنگ نیوز) میئر پشاور حاجی زبیر علی اور نو تعینات آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت صوبے اور بالخصوص صوبائی دارالحکومت پشاور بارے تفصیلی بات چیت ہوئی اور تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔ اس اہم نشست میں پشاور کے امن و امان، پولیس اور عوام کے مابین رابطہ و خدمات کی فراہمی، تھانہ جات کی بہتری، پولیس فورس کو مزید مضبوط اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے، سٹریٹ کرائمز سمیت راہزنی واقعات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے میئر پشاور کی جانب سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیے کیے گئے اقدامات جن میں تھانوں کی تزئین و آرائش ، تعمیراتی و ترقیاتی کام اور ٹریفک نظام بہتری میں بھرپور تعاون پر ان کا نہ صرف شکریہ ادا کیا ‘ آئی جی کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی میئر پشاور کو میٹرو پولیٹن گورنمنٹ کے تعاون کا کہا گیا جس پر میئر حاجی زبیر علی نے تجویز دی کہ اس مسئلے کے حل کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی شمولیت ہوں تاکہ ایک منظم انداز میں شہر کو تجاوزات کے نرغے سے نکالا جا سکے۔