• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح تعلیم ہے، ڈپٹی کمشنر بٹگرام

پشاور (جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی سربراہی میں محکمہ تعلیم کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (آئی ایم یو) تعلیم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے سکولوں کی مانیٹرنگ رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں سکولوں کی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری، سہولیات کی فراہمی اور طلبہ کے تعلیمی معیار پر بھی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح تعلیم ہے، اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
پشاور سے مزید