• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن میں تعاون کے باوجود ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سنی ایجوکیٹڈ کونسل

پشاور(وقائع نگار) سنی ایجوکیٹڈ کونسل کے زیر اہتمام پشاور میں اہل سنت اقوام کے گرینڈ کنونشن نے مطالبہ کیا ہے پاڑہ چنار میں الگ ریاست ترانہ اور جھنڈا لہرانے غیر ملکی تنظیموں کی نقل وحرکت پر ریاست اپنی رٹ قائم کرے۔ ریاست کیساتھ امن قائم کرنے میں تعاون و کردار کے کے باوجود ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے بگن سمیت تمام دیگر کو معاوضہ اور امن بحالی حقوق اور تحفظ دیا جایے ایپکس کمیٹی اور مری معاہدے سمیت تجدید مری اور کوہاٹ معاہدوں پر فوری طور پر عمل در آمد کروایا جائے صدہ کو ضلع کرم کا صدر مقام مقررکیا جاضئے سنی ایجوکیٹڈ کونسل تمام اہل سنت اقوام کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی سنی ایجوکیٹڈ کونسل کے زیر اہتمام نشتر ہال میں ضلع کرم سے تعلق رکھنے اہل سنت اقوام کا گرینڈ کنونشن منعقدہوا کنونشن سے ممبر صوبائی اسمبلی ریاض شاہین،سابق سینٹر عبدالرشید خان، مئیر سینٹرل کرم احسان اللہ، انجمن فاروقیہ کے سربراہ عید نظر فاروقی، مولانا شاہنواز،حاجی خان،امیر مولانا ولی محمد اے این پی خیبر کے صدر عبدالرازق آفریدی باجوڑ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خانزیب جمیعت علماء اسلام کے صوبائی سالار افسر خان سمیت دیگر قائدین علاقائی مشران نے خطاب کیا
پشاور سے مزید