پشاور(جنگ نیوز) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے ایگزکیٹیو کونسل کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا اجلاس میں پروفیشنل ٹیکس کٹوتی اور ہیلتھ کئیر کمیشن کے اضافے فیسوں اور رجسٹریشن کو یکسر مسترد کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ ڈاکٹرز کو درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے اجلاس میں صوبہ بھر سے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فضل منان نے میٹنگ کا ایجنڈہ پیش کیا جس پر تمام ممبران نے تفصیلی بحث کی۔ اجلاس شرکاء کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیر کمیشن غیر قانونی طور پر ڈاکٹرز کو مراسلے جاری کرنے کیبجائے عطائیت کے خاتمے کریں، ڈاکٹرز کو رجسٹریشن، ٹریننگ اور لائسنس کے بارے میں غیر قانونی پروانے جاری کر رہی ہے جبکہ عطاءئت سر چڑھ کے بول رہا ہے۔ مزید ملک کے باقی صوبوں میں ایک معقول کلیلنک یا ہسپتال کے فیس ہوتی ہے جبکہ یہاں لاکھوں رجسٹریشن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جس کو پراونشل ڈاکٹرز ایسوسیشن جوتے کی نوک پہ رکھ کے مسترد کرتی ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز باقی عوام کی طرح ٹیکس دیتے ہیں لیکن پروفیشنل ٹیکس کے نام پر سالانہ لاکھوں روپے کی کٹوتی ناقابل قبول ہے۔