پشاور(وقائع نگار)موسم بہار کی شجرکاری مہم زور و شور سے جاری ہے، جس کے تحت ضلعی انتظامیہ پشاور کی زیر نگرانی شہر کے مختلف علاقوں میں پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مہم کے تحت ورسک روڈ پر خصوصی شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے خود پودے لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سلیم ایوبی، اسسٹنٹ کمشنر (یوٹی) ڈاکٹر علینا شکیل ناگرا، جنرل منیجر ڈبلیو ایس ایس پی محمد اعجاز، بینک آف خیبر کے حکام، مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شجرکاری مہم کے دوران ورسک روڈ کے اطراف اور دیگر مخصوص مقامات پر 1600 سے زائد پودے لگائے گئے، جن کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی، درجہ حرارت کو متوازن رکھنا، اور پشاور کو مزید سرسبز و شاداب بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے اس موقع پر خطاب کیا