پشاور (لیڈی رپورٹر )الخدمت فاونڈیشن کےتحت آسان نکاح پروگرام میں50 نادارخواتین کو لاکھوں روپے مالیت کے روزمرہ استعمال کی ضروری گھریلوں اشیاء پر مشتمل جہیز سیٹ فراہم کردیئے گئے اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹرمرکزاسلامی سردار گڑھی جی ٹی روڈ پشاورمیں جماعت اسلامی کے قائمقام صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا حنیف اللہ کی صدارت میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کی جانب سےپشاور،چارسدہ ،صوابی، نوشہرہ ،چارسدہ،مردان،خیبر اور ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی 50مستحق بچیوں کو امدادی سامان فراہم کیا گیا ۔