• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کی حلف برداری

پشاور (خصوصی نامہ نگار) انجینئرنگ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی کی زیر صدارت منعقد ہوئی، وائس چانسلر نے ایسوسی ایشن کے صدر اور کابینہ سے حلف لیا، تقریب میں سینئر ڈین پروفیسر ڈاکٹر رضوان محمود گل، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور سینئر فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر فیروز شاہ نے صدر جبکہ پروفیسر ڈاکٹر زاہد ودود مفتی نے نائب صدر ، ڈاکٹر عاطف سردار نے جنرل سیکریٹری ، ڈاکٹر ریحان علی شاہ نے جوائنٹ سیکرٹری اور ڈاکٹر محمد عامر نے فنانس سیکرٹری کے عہدے کا حلف اٹھایا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی نے یسوسی ایشن کی نئی کابینہ کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے اساتذہ کی کائوشوں کو سراہتے ہوئے ٹیچرز ایسوسی ایشن کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ٹیچرز ایسوسی ایشن کو مضبوط بنانے اور اس پلیٹ فارم کو اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جامعہ کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے اتحاد اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور عہدیداران کو معاشرے کی بہتری کے لئے محنت کی تلقین کی۔
پشاور سے مزید