کراچی(اسٹاف رپورٹر) آمد رمضان، کراچی کی مارکیٹوں اور فٹ پاتھوں پر گداگروں کاراج ،سپریم کورٹ کے احکامات نظر انداز، انتظامیہ غیر فعال، محتاط اندازے کے مطابق، کروڑوں روپے کی خیرات کا سیزن لگانےتین لاکھ سے زائد گداگرشہر کا رخ کرتے ہیں،جرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث۔رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی شہر میں گد اگروں کی یلغار نظر آرہی ہے،کراچی میں گداگروں کی ملک کے مختلف شہروں سے آمد کا سلسلہ تیز ہو گیا، ٹرینوں، بسوں، گاڑیوں میں بڑی تعداد دیگر شہروں سے کراچی کا رُخ کررہی ہے،کراچی پہنچنے والے ان گداگروں نے شہر کی اہم شاہرائوں، مار کیٹوں اور محلوں میں اپنا راج قائم کرلیا، جبکہ شہر کے اکثر فٹ پاتھ پر ان کا قبضہ ہوگیا، جسے انہوں نے اپنا مسکن بنالیا، شہریوں کے لئے فٹ پاتھ نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں،پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے اسٹیشن، تجارتی مراکز، بس اڈوں، سڑک کنارے، چوراہوں، گلی کوچوں میں ان کی بڑی تعداد نظر آنا شروع ہوگئی ہے،جن کے پیچھے مضبوط مافیا کا ہاتھ ہے، سپریم کورٹ کی واضح ہدایت اور احکاماتکے باوجودانہیں روکنے کے لئے صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ غیر فعال دکھائی دے رہی ہے، اعلیٰ عدالت کا حکم بھی حکومت اور انتظامیہ نے نظر انداز کردیا۔