کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت اور افغانستان کا ہاتھ ہے،جس کے واضح ثبوت دنیا کے سامنے ہیں،بھارت اور افغان کسی خوش فہمی میں نہ رہے،پاکستان کی افواج اور عوام دونوں ملکوں کو بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان کو عالمی سطح پر ان دونوں ملکوں کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی دہشت گردی اور دہشت گردوں کی سر پرستی سے دنیا کو آگاہ کرنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغان کسی خوش فہمی میں نہ رہے،پاکستان کی افواج اور عوام دونوں ملکوں کو بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان کا صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے،اس قسم کی بزدلانہ اور مذموم دہشت گرد کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کوپست نہیں کر سکتیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے پوری قوم پر عزم ہیں۔