• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی، ایمل ولی کا صدر مملکت کو خط

لاہور(مانیٹرنگ سیل )عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے صدر مملکت آصف زرداری کو خط لکھ دیا۔ایمل ولی خان نے خط کے ذریعے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حالات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔اے این پی کے صدر کے خط کے متن کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام دہشتگردی کا سامنا کررہے ہیں۔خط میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں حکومت اپنی رٹ کھو چکی ہے، یہ وقت مزید تاخیر یا غلط فیصلوں کا نہیں ہے۔خط میں یہ بھی کہا گیا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کےعوام کو یقین دلانا ہوگا کہ ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

اہم خبریں سے مزید