کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی)نے خلیجی ممالک کیلئے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس کا آغاز کردیا۔ یہ سروس ابتدائی طور پر 2بحری جہازوں کے ساتھ کام کریگی، مستقبل میں متوقع تجارتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مرحلہ وار توسیع کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس حوالے سے سروس کے اجرا کی مناسبت سے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ(KGTL) پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایل سی کے سینئر حکام، شپنگ لائن اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔بحری جہاز 1120 فٹ مساوی کنٹینر شپ کے ذریعے 10روزہ رانڈ ٹرپ شیڈول پر کام کریگا۔ کراچی، جبل علی(دبئی)اور دمام (سعودی عرب) کے درمیان سامان کی بحری راستوں کے ذریعے بلاتعطل نقل و حرکت کی جائیگی۔