• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا کراچی آج مسائلستان بنا ہوا ہے، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر کراچی آج مسائلستان بنا ہوا ہے، عوام پانی، بجلی اور گیس کی سہولتوں سے محروم ہیں، حکمران عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے امریکا کو راضی کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں ، جماعت اسلامی ضلع ائیر پورٹ کے تحت رفاہ عام میں عوامی دعوت افطارسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے اپنے 9ٹاؤنز میں وسائل و اختیارات کا رونا رونے کے بجائے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں، دعوت افطار سے امیر ضلع ایئر پورٹ محمد اشرف نے بھی خطاب کیا۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے بحیثیت مجموعی معاشرے میں نااہلی،کرپشن، لوٹ مار اور دھوکا دہی ہے، پوری دنیا میں تہواروں کے موقع پر اشیاء سستی ہوتی ہیں، عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے لیکن وطن عزیز میں رمضان اور عید کے موقع پر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید