• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ، ترکیہ ہر مشکل مرحلے پر ایک دوسرے کیساتھ ہوتے ہیں ، عرفان اوغلو

اسلام آباد ( جنگ نیوز)سفارت خانہ جمہوریہ ترکیہ میں معرکہ چناں قلعے کی تاریخی فتح کا دن جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع جمہوریہ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو، شمالی قبرص کے سفیر دلشاد شینول کے علاوہ پاکستانی دانشوروں اور ادیبوں نے شرکت کی۔جمہوریہ ترکیہ کے سفیر نے اس موقع پر کہا کہ چناں قلعے کی جنگ کے موقع پر برصغیر کے مسلمانوں نے ترکیہ کے ساتھ جوش و جذبے کے ساتھ تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کے ہر مشکل مرحلے پر پاکستان ہمارے ساتھ ہوتا ہے اور اسی طرح ہم بھی پاکستان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ محمد حمید شاہداور یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید