• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم وفاقی حکومت سے ناراض، اپوزیشن میں بیٹھنے کا عندیہ

اسلام آباد (فاروق اقدس/تجزیاتی جائزہ) ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے ناراضی کا اشارہ دیتے ہوئے حکومت سے علیحدہ ہونے اور اپوزیشن میں بیٹھنے کا عندیہ دیا ہے ،ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما امین الحق نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور یہ فیصلہ بھی کیا جائے گا کہ اجلاس میں اپوزیشن نشستوں پر بیٹھا جائے یا پھر آزاد حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی جائے گی۔ ایم کیو ایم وفاق میں جیتنے والی کم وبیش ہر حکومت میں کابینہ میں شامل رہی جن میں خود امین الحق بھی شامل ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید