سلام آباد (رانا غلام قادر) وفاقی سیکر ٹیریٹ کے تین سیکشن افسروںکے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ سیکشن افسر راشد سلیم بھٹی کا کابینہ ڈویژن سے بحری امور ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں تعینات شہباز خان کو تبدیل کر کے سیکشن افسر کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے مزید برآں سیکشن افسر محمد یاسر شبیر کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے مشترکہ مفادات کونسل سیکریٹیریٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کی باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر د یے ہیں۔