• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے مسائل کا حل جمہوری طریقے سے ہی ممکن، نواز شریف

اسلام آباد(رپورٹ:، رانا مسعود حسین) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سربراہ نواز شریف نے بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے صوبےکو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کی تمام کوششوں کی حمایت اور جلد ہی صوبہ بلوچستان کا دورہ کرنے کااعلان کیاہے، انہوں نے کہا کہ صوبے کے مسائل کا حل صرف اور صرف جمہوری طریقے سے ہی ممکن ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رئوف عطاء سے جاتی عمرہ (لاہور) میں ملاقات میں کیا،ملاقات میں بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کوئٹہ کے صدر عطا اللہ لانگواور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ملاقات میں موجود تھے۔
ملک بھر سے سے مزید