اسلام آ باد (رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران رنگ گورا کرنے والی کریم کی بازگشت سنی گئی۔
پیپلز پارٹی کی ایم این اے ڈاکٹر ثوبیہ نے کہا کہ رنگ گورا کرنے والی کریم میں مر کری کی مقدار زیادہ ہو تی ہے جو جلد کے کینسر کا باعث بنتا ہے۔
وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختا ر احمد ملک نے جواب دیا کہ کاسمیٹکس دو طرح کی ہوتی ہیں۔ ایک میڈی کیٹڈ ہوتی ہیں جو وزارت صحت کے ادارے ڈریپ کے دائرہ کار میں آتی ہیں۔