کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے ٹاول ایکسپورٹ کرنے کی آڑ میں2.8ارب روپے مالیت کی کنٹرول شدہ نفسیاتی ادویات کی بڑی مقدار مغربی افریقہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،56لاکھ نشہ آور ٹیبلٹ ٹراماڈول ضبط کر لی گئیں ، ترجمان کسٹمز ایس ایم عرفان علی کے مطابق 2.8 ارب روپے مالیت کی 56 لاکھ ٹراماڈول ٹیبلیٹس سیریلون افریقا اسمگل کی جارہی تھیں، گڈزڈیکلریشن میں ٹراماڈول ٹیبلیٹ کو ٹاولز کا برآمدی کنسائمنٹ ظاہر کیا گیا تھا، احمد ٹریڈنگ کا یہ برآمدی کنسائمنٹ این ایل سی ٹرمینل کے رسک منیجمنٹ سسٹم سے کلئیر ہوچکا تھا۔ترجمان کے مطابق کلیئر ہونے والا یہ کنسائمنٹ QICT سے بحری جہاز میں لوڈ ہونے کے لیے تیار تھا، کسٹمز حکام نے رسک پروفائلنگ کی بنیاد پر کنسائمنٹ کی نشاندہی پر مزید تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی، جانچ پڑتال میں کنٹرول شدہ نفسیاتی ادویات کی بڑی مقدار اسمگل ہونے کی نشاندہی ہوئی جس پر کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے کنسائمنٹ ضبط کرلی۔