• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیام پاکستان کے اصل مقاصد کو یاد رکھنا ہوگا، علی خورشیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ 23مارچ تجدید عہد کا دن ہے، ہمیں قیام پاکستان کے اصل مقاصد کو یاد رکھنا ہوگا، یوم پاکستان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اگر ہم متحد ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں جھکا نہیں سکتی ، قیام پاکستان کا خواب بلا تفریق رنگ، نسل، زبان اور مذہب سب کے لیے یکساں حقوق پر مبنی تھا، آج کے دن ہمیں سوچنا ہوگا کہ کیا ہم واقعی اس پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا ، وہ اتوار کو یوم پاکستان پر ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کے ساتھ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر آزاد وطن حاصل کیا، بابائے قوم کے افکار پر عمل پیرا ہونے کے عزم کی تجدید کی، پاکستان صرف زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ ایک نظریہ تھا، ہمیں اس نظریے کو عملی شکل دینی ہے، پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ اس نظریے کے وارث آج بھی زندہ ہیں، ہمیں پاکستان کو اس منزل تک پہنچانے کےلیے انتھک محنت کرنا ہوگی جس کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے بے شمار قربانیاں دیں،یوم پاکستان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اگر ہم متحد ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں جھکا نہیں سکتی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید