کوئٹہ(پ ر) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شازین بگٹی‘ صوبائی صدر نوابزادہ گہرام بگٹی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات میر شمس کرد نے حافظ حسین احمد کے انتقال سے بلوچستان ایک جید عالم اور اور مخلص رہنماء سے محروم ہوگیا ہے مرحوم نے اصولوں اور نظریات پر مبنی باوقار سیاست کی وہ اپنے واضح اور دوٹوک موقف کےحوالے سے جانے جاتے تھے۔ مرحوم کی اسلامی‘پارلیمانی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔