• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نمائندہ کی کابل میں نتیجہ خیز ملاقاتیں، اہم پیشرفت

اسلام آباد(فاروق اقدس)افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق کے دورہ کابل کے حوالے سے نتیجہ خیز ملاقاتیں اہم پیشرفت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ،حکام سے حالیہ ملاقاتوں میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ افغان حکام کے سامنے رکھا گیا جے سی سی اجلاس اپریل کے وسط میں کابل میں ہوگا،عید کے فوری بعد افغان وزیرتجارت اسلام آباد آئینگے مصدقہ ذرائع سے حاصل ہونیوالی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد اور کابل کے رابطوں کا شیڈول تیار کر لیا گیا جس کی تفصیلات کو حتمی شکل بھی دیدی گئی ہے،پہلی بار افغان طالبان میں ٹی ٹی پی پر کچھ لچک نظر آئی، پاک افغان مشترکہ کوآرڈی نیشن کمیٹی اجلاس جلد بلانے پراتفاق ہوا ہے، جے سی سی اجلاس 15 اپریل سے پہلے کابل میں ہوگا، نمائندہ خصوصی سول وعسکری حکام کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کرینگے،ذرائع نے بتایا کہ تجارت و معاشی تعاون کے فروغ کا لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا، پاک افغان وزرائے تجارت کی مشاورت عید سے پہلے ہوگی عید کے بعد افغان وزیرتجارت نورالدین عزیزی پاکستان کا دورہ کرینگے۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ افغان حکام کے سامنے رکھا گیا پہلی بار افغان طالبان میں ٹی ٹی پی پر کچھ لچک نظرآئی۔

اہم خبریں سے مزید