کراچی (افضل ندیم ڈوگر) انتظامی مسائل اور مسافروں کا لوڈ کم ہونے کی وجہ سے مختلف ایئر لائنز کی 9پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 42میں تاخیر اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازوں کی آمد روانگی میں 1سے 17گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق دبئی کراچی کی غیرملکی ایئر کی 2 پروازیں آر جے 71، 72، نجی ایئر لائن کی اسلام آباد ریاض کی پرواز پی اے 275، اسلام آباد اسکردو کی قومی ایئر کی پروازیں پی کے 451، 452، اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 بھی منسوخ کی گئیں۔ اسلام آباد کوئٹہ کی نجی ایئر کی 2 پروازوں ای آر 541، 540 میں 8 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کی 14، کراچی کی 7، لاہور کی 8 اور سیالکوٹ کی 2 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔