• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی امیگریشن کے معاملات پر خفیہ ادارے کی ایک اہم رپورٹ

کراچی (اسد ابن حسن) ایک خفیہ ادارے نے کراچی امیگریشن سے متعلق ایک اہم رپورٹ تیار کر کے اسلام أباد کے متعلقہ اداروں کو ارسال کی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ أئی بی ایم ایس کے ریکارڈ کی تفصیلی جأئزے کے بعد یہ بات سامنے أئی ہے کہ گزشتہ کشتی حادثوں میں ہلاکتوں کے بعد بہت سے امیگریشن حکام کو نوکری سے برخاست تو کر دیا گیا مگر بہت سے ایسے اہلکاروں کو بچا بھی لیا گیا جو حادثہ کے شکار افراد کو کلیر کرنے کے زمہ دار تھے ان کے خلاف نہ صرف یہ کہ کوئی انضباطی کاروائی نہیں ہوئی بلکہ وہ دیگر سرکلز میں یا کراچی ایئرپورٹ ڈیپارچر پر تعینات ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید