• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں صحافت کو جرم بنادیا گیا ہے، کراچی پریس کلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے صحافی فرحان ملک کو ایک اور مقدمے میں ملوث کرنے اور پیکا ایکٹ کے تحت صحافی وحید مراد کی گرفتاری کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں صحافت کو جرم بنادیا گیا ہےتواتر کے ساتھ صحافیوں کی گرفتاریاں پیکاایکٹ کا شاخسانہ ہیں ۔پیکا ایکٹ دنیا بھر میں حکومت اور ریاست کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے ۔حکومت صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرے ۔بدھ کو جاری بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ پیکا ایکٹ 2025کی منظور ی کے وقت کراچی پریس کلب اوردیگر صحافتی تنظیموں نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہ اب اپنے برے اثرات کے ساتھ منظرعام پر آرہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید