راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،رکشہ ،20موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،7افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل فونزچھین لئے گئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ بورنگ روڈ پر3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر محمد واثق علی سے موبائل ، گھڑی و کیش کل مالیتی 20ہزارروپے ،تھانہ آراے بازار کے علاقہ کرسچن کالونی میں نامعلوم ملزم سواری کے روپ میں اسلحہ کی نوک پرعثمان علی سے موٹر سائیکل اور 10 ہزار روپے ،تھانہ آراے بازار کے علاقہ ٹینچ بازار میں دونامعلوم ملزمان سواریوں کے روپ میں اسلحہ کی نوک پربائیکیا رائیڈر احسن عباس سے موٹر سائیکل ، تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ کارچوک میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر نعمان سے موبائل اور5ہزارروپے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ فیصل ہلزکے قریب 3موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرناکے پر موجود سیکورٹی گارڈ محمد ولید سے 12 بور رپیٹر رائفل ،تھانہ مندرہ کے علاقہ رکھ پور میں 3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر امیر حمزہ اور اس کی بیوی سے 2موبائل 53 ہزار روپے ،2اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ اورموٹر سائیکل ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ ڈھوک امام دین میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر دانیال سے 2ہزار روپے، موبائل فون،شناختی کارڈ ، احسان پرویز سے موبائل ، 2 ہزار روپے اورشناختی کارڈاور نعما ن سے شناختی کارڈ،تھانہ دھمیال کے علاقہ رنیال میں 2موٹرسائیکل سوار محمد سلیم کے بھائی سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور70ہزار روپے چھین کرلے گئے ،آدڑہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار فاطمہ سے طلائی چین اور انگوٹھی ، قباء مارکیٹ کے قریب حسن محبوب کی والدہ سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار پرس چھن کر فرار ہو گیا جس میں 5 ہزار روپے،اے ٹی ایم کارڈ اور شناختی کارڈ تھا .،بھابڑا بازار میں محمد عمیر کے کمرے کا تالہ توڑ کر اندر سے واشنگ مشین،70ہزارروپے، ایل سی ڈی اورسونا مالیتی ایک لاکھ 80ہزار روپے ، ڈھوک کالاخان میں احمد خان کے کمرہ سے موبائل، ساڑھے سات ہزارروپے،گھڑیاں و دیگر سامان،آدڑہ میں ساغر عثمانی کے گھر کے تا لے توڑ کر 90ہزارروپے اور سونا مالیتی اڑھائی لاکھ روپے ،گلستان کالونی میں یو شع مراد کے بھائی کے گھر کا پچھلی جانب سے دروازہ توڑ کرگھرسے 7 گھڑیاں، 6 طلائی انگوٹھیاں ،2 طلائی چوڑیاں،ایک ہزار ڈالراور ایک لاکھ روپے،لالہ زار میں شہباز کے گھر سے تالے توڑ کر 20ہزارروپے اور سونا مالیتی ایک لاکھ روپے،ولایت ہومز میں اعجاز احمد کے گھر سے سونا مالیتی6لاکھ روپے،گلزار قائدمیںسوزوکی گاڑی میں دوران سفر نرگس بی بی کے پرس سے20 ہزارروپے، اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ، سروس کارڈ ، بچوں کے2 برتھ سرٹیفکیٹ، خالد کالونی میں طاہر حسن کے مکان کی گرل کاٹ کر گھر سے 2 لیپ ٹاپ ،2 کمپیوٹر پرنٹر ، 70 ہزار روپے،ساڑھے پانچ تولے وزنی طلائی زیورات،ایک سٹیپلائزر اور موٹرسائیکل ہنڈا 125،لکھن میں عبدالشکور کے گھر کے مین گیٹ کا تالا توڑ کر ایل ای ڈی ،12 عدد سوٹ کپڑے سلے ہوئے اور پونے دو لاکھ روپے ،بحریہ ٹاؤن میں سعدیہ اسحاق کے گھرسے 3 عدد پاسپورٹ ، مکان کے کاغذات ، 3500 سعودی ریال،میزان بنک لاکر کارڈ،چابی فیز 8 شاپ د کان کے کاغذات،35 ہزار روپے ،لیپ ٹاپ،چیک میزان بک گھر کی چابیاں، 2 تولہ سونا،میزان بنک کے کاغذات کفالہ چوری کرلئے گئے ۔ادھراسلام آباد کے شہری مختلف وراداتوں میں 6موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ کھنہ کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لیاگیا،تھانہ کوہسار ،تھانہ مارگلہ ،تھانہ ترنول ،تھانہ انڈسٹریل ایریا،اور تھانہ کھنہ کے علاقوں سے ایک ،ایک موٹرسائیکل چوری کرلیاگیا،سٹریٹ کی وارداتیں تھانہ ترنول اور تھانہ کھنہ کے علاقوں میں ہوئیں ،جب کہ رابری کی ایک واردات تھانہ رمنا اور ایک واردات تھانہ نیلور کے علاقہ میں رپورٹ کی گئی ۔