اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستانی عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے ذریعے ایک بار پھر سے نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے ، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ، جس میں کہا گیا ہے کہ جعلی ای میل کا مقصد میلویئر ڈاؤن لوڈ کروا کر نظام کو متاثر کرنا ہے، ای میل میں جعلی پی ڈی ایف منسلک ہے جس میں فشنگ لنک شامل ہے، ای میل میں فوری ایکشن لینے کا دباؤ ڈال کر سوشل انجینئرنگ کی جارہی ہے، ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ ای میل بھیجنے والا پتہ سرکاری ڈومین سے نہیں ہے، فشنگ لنکس پر کلک ہونے سے پاس ورڈ چوری اور متاثرہ افراد اپنی ذاتی معلومات ہیکرز کو دے سکتے ہیں، ای میل میں جعلی سیکیورٹی پیچ انسٹال کرنے کا کہا جا رہا ہے، ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سرٹ نے اس حوالے سے متعدد مشتبہ نکات کی نشاندہی کی ہے، نینشل سرٹ نے عوام کو خبردار رہنے کے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ مشتبہ ای میلز سے فائلز ڈاؤن لوڈ یا لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں۔