• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سمیت 8ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کا تقرر و تبادلے

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے پنجاب کے آٹھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت راولپنڈی کے جج محمد اکمل کو انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں تعینات کر دیا گیا جبکہ ان کی جگہ تقرری کے منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز علی کو راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت میں تعینات کیا گیا ۔ یاد رہے کہ انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں سابقہ جج کے تبادلے کے بعد یہ سیٹ خالی تھی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن خاور رشید کو سپیشل جج انٹی کرپشن راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید