اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہےتاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔