• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کے باعث سڑکوں کی بندش موبائل پوسٹ آفس سروس شروع

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پاکستان پوسٹ نے راولپنڈی مال روڈ انڈر پاس کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سڑکوں کی بندش اور رکاوٹوں کے پیش نظر موبائل پوسٹ آفس سروس شروع کر دی ۔ چیف پوسٹ ماسٹر عاصمہ نورین نے موبائل سروس کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سروس عوام بالخصوص تاجر طبقے کے مطالبے پر شروع کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ موبائل کاؤنٹر پر ارجنٹ میل سروس، کیش آن ڈیلیوری، رجسٹری، پارسل کی سہولیات فراہم کی جائیں گی یہ ابتداء میں چوہڑ چوک، چونگی نمبر 22، لیاقت باغ، پی سی ہوٹل کے پوائنٹس پر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک مخصوص اوقات میں دستیاب ہو گی۔
اسلام آباد سے مزید