• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکا زونل آفس محکمہ آبپاشی کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایپکا زونل آفس محکمہ آبپاشی ملتان کے شاہین گروپ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداریہوئی جس میں مرکزی صدر ایپکا خالد جاوید سنگھیٹرا نے نو منتخب عہدے داروں سے حلف لیا ، حلف اٹھانے والوں میں سرپرست اعلیٰ سید سہیل شاہ بخاری، چیئرمین ایاز خان، وائس چئیرمین نصراللہ خان ،گروپ لیڈر محمد وسیم ، صدر حافظ محمد طیب ، سینئرنائب صدر رانا محمد اقبال ، جونئیرنائب صدر اعجاز احمد علی ،جنرل سیکرٹری فواد احمد گل خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عامر بیگ ، فنانس سیکرٹری اظہر خان ، پریس سیکرٹری محمداقبال اور آفس سیکرٹری سلیم عباس شامل تھے، نئے عہدیدارا ن نے حلف اٹھایا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری، دیانتداری اور مکمل لگن کے ساتھ انجام دیں گے، حلف برداری کی تقریب میں سپرنٹنڈنگ انجینئر یٰسین اطہر ، ایس ای میلسی حافظ عبدالرحمن ،ایس ای مشینری فیصل مشتاق ، ایکسئین محمدبن خورشید ، ایکسیئن عمیر خورشید ، ڈپٹی ڈائریکٹرایل آراو حافظ فیاض بشیر ، ایس ڈی او ایلم پور رشید بیگ بابر ،ایس ڈی او ملتان رانا محمد فاروق ، ایس بی ای ہیڈکوارٹر رانا سکندربخت ، ایکسیئن آپریشن ملتان سومیہ مبارک ،ایکسئن این ٹی ڈی سمیعہ نوشین ، سی سی ایل ظہیر احمد عباس ہاشمی ، اے ڈی ای ظہیر احمد عباس، اے ڈی ای میلسی صائمہ منیر و دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین اور رہنماؤں نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید