• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل گیمز ‘ بلوچستان سے روئنگ کی نمائندگی کیلئے مرد و خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں منعقد ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز 2025 کے لیے روئنگ کے کھیل میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہنہ جھیل کوئٹہ میں بلوچستان روئنگ ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی حیات درانی واٹر سپورٹس اکیڈمی انٹرنیشن میں منعقد ہوئے بلوچستان سپورٹس بورڈ کی قائم کردہ ٹرائلز کمیٹی کے چیئرمین بلوچستان روئنگ ایسوسی ایشن کے بانی اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے کوالیفائیڈ کوچ اور حیات درانی واٹر سپورٹس اکیڈمی انٹرنیشنل کے بانی اور چیف ایگزیکٹو اور بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی حیات اللہ خان درانی بھی موجود تھے ۔ تین روزہ اوپن ٹرائلز میں بلوچستان روئنگ ایسوسی ایشن کے تمام مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی ٹرائلز کی نگرانی بلوچستان سپورٹس بورڈ کے نمائندے غفور بلوچ نے کی جبکہ ٹرائلز کے اخری دن حیات درانی واٹر سپورٹس اکیڈمی انٹرنیشنل کے سرپرست اور گورنر بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری ہاشم خان غلزئی نے ٹرائلز اور سلیکشن کے معیار کا جائزہ لیا ۔