• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ کیمیاء جامعہ کراچی میں طلبہ کیلئے میرٹ اسکالر شپ کا اجرا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی شعبہ کیمیاء 1973ء المنائی کی جانب سے شعبہ کی تاریخ میں پہلی بار ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ کے لیے میرٹ اسکالر شپس کا اجرا کیا جا رہا ہے، اس کے لیے 1973ء کے بیچ کے ایک سابق ممتاز طالب علم نے اپنے خاندان کی جانب سے اپنے مرحوم والدین کے اعزاز میں تعاون فراہم کیا ہے، اس سلسلے میں شعبہ میں پیر 28 اپریل کو تقریب کا آغاز گیارہ بجے ہوگا جس کی صدارت چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نسرین فاطمہ کریں گی۔ اس موقع پر "سائنٹفک ریسرچ" کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن بھی ہوگا جس میں امریکا، کینیڈا اور بحرین کے کیمیاء کے اساتذہ اور مقامی ماہرین بھی شرکت کریں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید