کراچی(این این آئی)قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شہر میں بھارتی خفیہ ایجنسی راء کیلیے کام کرنیوالے ملکی و غیر ملکی ایجنٹوں کی ممکنہ موجودگی کی اطلاع پر ان کی تلاش کیلئے اپنے نیٹ ورک کو ٹاسک دیدیا، کلفٹن ، ڈیفنس سمیت دیگر پوش علاقوں میں اسٹیٹ ایجنٹوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے،راء کی ایجنٹ خوبرو دوشیزاں کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں، غیر ملکیوں کو استعمال کئے جانے کا خدشہ، یہ بات قانون نافذ کرنے والے ایک افسر نے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں افرا تفری پھیلانے اور دہشت گردی کی وارداتوں کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے لیے بھاری معاوضے کی لالچ دے کر سرکاری افسران اورملک کی اہم شخصیات کی آمد و رفت کے بارے میں مخبری کرنے والے ایجنٹوں کی گرفتاری کیلئے اہم ٹاسک دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں غربت اور بے روزگاری کے مسائل میں پھنسے نوجوان لڑکے ولڑکیوں کو بھاری معاوضے کے عوض نجی کمپنیاں بنا کر اس میں بھاری معاوضے پر نوکریاں دی گئیں ہیں۔