اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج ،جسٹس عائشہ اے ملک کو یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ہے،تقریب میں یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے بھی شرکت کی،یاد رہے کہ جسٹس عائشہ اے ملک کو 28 اپریل 2025 کو قانون کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف اور سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے پر یہ اعزازی ڈگری دی گئی ہے۔