اسلام آباد ( جنگ نیوز) تحریک دفاع پاکستان کے رہنماء زاہد بختاوری نے بھارت کو ناکوں چنے چبوانے پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مودی کو اوقات یاد دلادی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کی پشت پر ہے اور آئندہ بھی ہر دشمن کو شکست دی جائیگی۔ پاکستان انشاء اللہ تا قیامت قائم رہے گا۔ دریں اثناء سائبر آئی ٹی ادارے کے سر براہ عمران کاکاخیل نے بھی 10 مئی کے یوم فتح پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے عوام کو پاک فوج پر فخر ہے جس کے بہادر سپاہیوں نے زمین اور فضا میں دشمنان اسلام اور پاکستان کو منہ توڑ جواب دے کر پیغام دیا ک یہ قوم اپنی مٹی کی حفاظت جانتی ہے اور ہر وہ آنکھ پھوڑے گی جو اس ملک خداداد کی طرف بری نگاہ سے دیکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہود اور ہنود اس ملک کے قیام سے لے کر اب تک مختلف سازشوں میں مصروف ہیں ۔ ہمیں اس فتح پر اللہ تعالٰی کا خاص شکر ادا کرنا چاہئے ۔