• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ذمہ دارانہ،دلیرانہ رویئے کا عملی اظہار کیا ، وزیر مواصلات

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اولو نے وفاقی وزیر مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر مبارکباد دی۔وفاقی وزیر نے ترکیہ کی طرف سے پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ذمہ دارانہ ، دلیرانہ اور بہادرانہ رویئے کا عملی طور پر اظہار کیا اور الحمد اللہ پاک افواج کی محنت رنگ لائی۔ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اولو نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات دن بدن فروغ پا رہے ہیں اور ماضی کی طرح ترکیہ آئندہ بھی پاکستان کا کسی بھی مشکل میں بھر پور ساتھ دے گا ۔عبدالعلیم خان نے ترکیہ کے سفیر کو بتایا کہ کاذان فورم میں دیگر ملکوں کو پاکستان کی طرف سے تجارتی راہداریوں کی پیش کش کی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید