• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا یوم تشکر

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی نے یومِ تشکر منایا جس کا مقصد پاکستان کی قربانیوں، استقامت اور پاک افواج کے کردار کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔ اس دن کو قومی اتحاد، امن، اور یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے منایا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی اور راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمرنے خطاب میں کہا کہ ہمیں ایک قوم بن کر قرآنِ مجید کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔ ہماری طاقت صرف ہتھیاروں میں نہیں بلکہ علم، ہمدردی اور ایمان میں ہے۔
اسلام آباد سے مزید