اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، گرمی کی شدت (ہیٹ ویو )کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ، 17سے19 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے جبکہ 17سے20 مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کی توقع ہے،گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت رحیم یار خان ،جیکب آباد ، تربت 48، ڈی جی خان، نوکنڈی ، دادو ،سکھر میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔