• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور (صابر شاہ) پاکستان کے موجودہ آرمی چیف، جنرل سید عاصم منیر، کو منگل کے روز حال ہی میں بھارت کے ساتھ ہونے والی مختصر مگر اہم جنگ کے دوران ان کی قابلِ ستائش خدمات اور قابلِ تعریف قیادت کے اعتراف میں فیلڈ مارشل کے اعلیٰ ترین عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً 66 سال قبل، 1959 میں، اُس وقت کے آرمی چیف، ایوب خان کو اُس وقت کی صدارتی کابینہ نے فیلڈ مارشل کا عہدہ عطا کیا تھا۔ ایوب خان، جو برطانوی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ کے تربیت یافتہ تھے، نے اکتوبر 1958 میں ایک فوجی انقلاب کے ذریعے اقتدار سنبھالا، اور 1965 میں وہ ملک کے صدر منتخب ہوئے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پانچ ستارہ عہدہ، جس کا پرانی جرمن زبان میں مطلب بادشاہ کے گھوڑوں کا نگران یا محافظ ہے، 840 سال یا 1185 سے کئی ممالک میں موجود ہے، جب فرانسیسی بادشاہ فلپ آگسٹس نے جنرل البیری کلیمینٹ کو دنیا کا پہلا فیلڈ مارشل مقرر کیا تھا۔ فیلڈ مارشل کلیمنٹ نے شاہ فلپ کے ساتھ تیسری صلیبی جنگ میں حصہ لیا تھا، لیکن وہ 1191 میں وفات پا گئے۔

اہم خبریں سے مزید