• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم عملے نے کام روک دیا

لنڈی کوتل( نما ئندہ جنگ) پاک افغان بارڈر طورخم بارڈر پر کسٹم عملے نے کام روک دیا، کسٹم حکام نے ’غیر متعلقہ افراد کی مداخلت‘ پر بطور احتجاج طورخم بارڈر سے اپنا اسٹاف ہٹالیا۔ بارڈر پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کے مطابق کسٹم اہلکاروں کو پوسٹوں سے احتجاجاً ہٹا دیا گیا ہے۔ ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ حکام جن کا کسٹم کے معاملات سے کوئی سروکار نہیں کسٹم کے معاملات میں بیجا مداخلت کررہے تھے ہلکار نے بتایا کہ بیجا مداخلت سے تنگ آکر احتجاجاً کلیرنس کا عمل روک دیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید