• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

172 سینئر بیوروکریٹس دو ہفتوں سے ترقی کے بعد نئی پوسٹنگ کے منتظر

اسلام آباد(رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی کی اہم خبر ہے کہ سول سروس کے تین اہم سروس گروپ پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس ۔پولیس سروس اور سیکرٹریرٹ گروپ کے گریڈ انیس اور بیس کے172افسران دوہفتوں سے پروموشن او رپوسٹنگ کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے 13مئی کو سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر ان سینئر بیورو کریٹس کو ترقی دینے کی منظوری دی تھی تاہم ابھی تک ان افسروں کا پوسٹنگ پلان منظور نہیں کیا گیا،ترقی پانے والے افسران میں پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے 73۔ پولیس سروس کے 49اور سیکرٹریٹ گروپ کے 43افسران شامل۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پوسٹنگ پلان منظوری کیلئے اسی روز وزیر اعظم اآفس بھجو ادیا تھا تاہم ابھی تک وزیر اعظم آفس نے اس پوسٹنگ پلان کی منظوری نہیں دی۔پوسٹنگ پلان کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے ان ا فسروں کی ترقی کا نو ٹیفیکیشن بھی جا ری نہیں کیا جا سکاکیونکہ یہ افسران اگلے گریڈ میں پوسٹنگ ملنے پر ہی اگلے گریڈ کی پوسٹ پر جوائننگ دیں گے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ سنٹرل سلیکشن بورڈ نے دیگر سروسز کے جتنے افسروں کی ترقی کی منظوری دی تھی ان کی ترقی کے نو ٹیفیکیشن جا ری ہوچکے ہیں۔سول سروس کی تاریخ میں پہلی باریہ ہوا ہے کہ سب سے طاقتور سروس گروپس کے نوٹیفیکیشن تاخیر کا شکار ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تاخیر کی ایک وجہ یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس اور پولیس سروس کے ان افسروں کو بلوچستان میں تعینات کرنا چا ہتا ہے جنہوں نے ابی تک بلوچستان میں خدمات انجام نہیں دیں جبکہ ا فسران بلوچستان کی تعیناتی سے بچنے کیلئے لابنگ کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید